چکن نگٹس گھر میں بنانے کا آسان طریقہ
اجزا
مرغی کا بغیر ہڈی کا گوشت آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچا
پسی ہوئی سفید مرچ آدھا چائے کا چمچا
سرکہ 2 سے 3 کھانے کے چمچے
سویا سوس 2 کھانے کے چمچے
میدہ ایک پیالی
مکئی کا آٹا آدھی پیالی
کھانے کا تیل تلنے کے لیے
دو انڈوں کی سفیدی
ترکیب
گوشت میں نمک، لہسن، سفید مرچ، سرکہ اور سویا سوس لگا کر آدھے سے ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ آمیزہ بنانے کے لیے انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر میدہ، مکئی کا آٹا، نمک اور سفید مرچ ملا لیں۔ اس میں پانی ڈال کر گاڑھا سا آمیزہ بنالیں اور چکن کی بوٹیاں اس آمیزے میں بھگو کر 15 سے 20 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں، کڑاہی میں کھانے کا تیل درمیانی آنچ پر 3 سے 5 منٹ گرم کرکے چکن نگٹس گولڈن فرائی کرلیں اور ٹشو پیپر پر نکال لیں۔ لیجئے تیار ہیں گرما گرم چکن نگٹس جسے آپ ٹماٹو کیچپ کے ساتھ افطار کے وقت پیش کرکے خوب داد وصول کرسکتے ہیں۔