انتہائی جدید طریقے سے منشیات فروش کرنے والا شخص لاہور سے پکڑا گیا

انتہائی جدید طریقے سے منشیات فروش کرنے والا شخص لاہور سے پکڑا گیا
انتہائی جدید طریقے سے منشیات فروش کرنے والا شخص لاہور سے پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( آئی این پی) شفیق آباد پولیس نے کارروائی کر کے ڈرون کے ذریعے منشیات فروشی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم پنجاب کے چھوٹے شہروں میں ہیروئن کی سپلائی کرتا تھا ،ملزم عدیل بائونڈری ایریا میں منشیات کی ترسیل کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کرتا تھا ، گاڑی میں سوار ملزم کو دوران چیکنگ منشیات اور ڈروں کیمرے سمیت گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کے قبضہ سے 740گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ۔ ملزم کے زیر استعمال کار کو بھی پولیس تحویل میں لیا گیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدم درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈایون پر شفیق آباد پولیس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھیں گے۔