اوکاڑہ،  گھریلو ناچاقی پر خاوند کے ہاتھوں  بیوی قتل

اوکاڑہ،  گھریلو ناچاقی پر خاوند کے ہاتھوں  بیوی قتل
اوکاڑہ،  گھریلو ناچاقی پر خاوند کے ہاتھوں  بیوی قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ(آئی این پی)اوکاڑہ میں گھریلو ناچاقی پر خاوند کے ہاتھوں فائرنگ سے بیوی قتل،قاتل شوہر نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا میاں بیوی کی ہلاکت پر علاقہ میں خوف و ہراس،فضا سوگوار پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں دل دہلا دینے والا افسوسناک واقعہ سامنے آ گیا گھریلو رنجش،ناچاقی اور تکرارنے دو انسانی جانیں نگل لیں محلہ اسماعیل پورہ حجرہ شاہ مقیم میں 30 سالہ شہزاد نے اپنی بیوی ناہید بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا قاتل شوہر نے بعد ازاں بیوی کی جدائی برداشت نہ کرتے۔ہوئے خود پر بھی فائر کرتے ہوئے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا میاں بیوی کی ہلاکت پر علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہر آنکھ اشک بار اور فضا سوگوار ہے دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔