نیٹوسپلائی کی ممکنہ بحالی ،دفاع پاکستان کونسل 27مئی کو لانگ مارچ کرے گی

نیٹوسپلائی کی ممکنہ بحالی ،دفاع پاکستان کونسل 27مئی کو لانگ مارچ کرے گی
نیٹوسپلائی کی ممکنہ بحالی ،دفاع پاکستان کونسل 27مئی کو لانگ مارچ کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف 27مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیاہے اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ اب بیانات چھوڑ کروہ بھی لانگ مارچ میں شامل ہوں۔دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیابریفنگ میںمولانا سمیع الحق نے عمران خان اور نواز شریف کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف جدوجہد میں شرکت کی دعوت دی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ جب بھی قومی سلامتی اور مفادات کی بات آتی ہے تو سیاسی قائدین لندن چلے جاتے ہیں، 27مئی کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے خلاف فرد جرم عائد ہونے کے بعد موجودہ حکومت غیر آئینی ہے، حکمرانوں کو اب ملکی سلامتی پر اثر انداز ہونے والے فیصلے کرنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج نیٹو سپلائی بحال کر دی گئی تو امریکہ دس سال تک افغانستان سے نہیں جائے گا، عسکری قیادت کو بھی اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیئے۔