ن لیگ کے جلسے میں ہلڑ بازی، حکمران ملک کوتباہ کررہےہیں: نواز شریف

ن لیگ کے جلسے میں ہلڑ بازی، حکمران ملک کوتباہ کررہےہیں: نواز شریف
ن لیگ کے جلسے میں ہلڑ بازی، حکمران ملک کوتباہ کررہےہیں: نواز شریف

  


حافظ آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ حکمران ملک کو تباہ کر رہے ہیں جنہوں نے ملک کا سودا کر لیا ہے جبکہ ہم نے ڈالروں کیلئے ملک کا سودا نہیں کیا بلکہ پا کستان کو ایٹمی قوت اور پوری دنیا کا سامنے سینہ تان کر کھڑا ہونے کے قابل بنایا. وہ یہاں بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جس دوران کارکنوں نے ہلٹر بازی کی اور ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے حملہ کیا لیکن میاں نواز شریف نے خطاب جاری رکھا اور کہا کہ پا کستان کی سا لمیت کو مو جو دہ حکمرا نو ن سے خطرہ ہے ، حکمرا ن پاکستان کو تبا ہ بر با د کر ہے ہیں۔ پہلے ملک کو پرویز مشر ف نے تبا ہ کر دیااور اب بچا کھچا مو جو دہ حکمرا نو ں نے تبا ہ بر با د کر دیاہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم نے ڈا لرو ں کے بد لے ملک کا سو دا نہیں کیا ، مجھے بھی ڈا لرو ں کی پیشکش کی تھی مگر میں نے ملک کا سوادا نہیں کیا۔ ہم نے پاکستان کو ایٹمی طا قت بنایا اور اسکے بد لے ہمیں کا ل کو ٹھریوں میں ڈا ل دیا گیا، ہما را قصور یہ تھا کہ ہم پاکستان کی تعمیر کر رہے تھے۔اگر کوئی پاکستان کی سا لمیت کو نقصا ن پہنچا ئے گا تو نوا ز شریف سب سے پہلے ما ر چ کر ے گا۔نوا ز شریف کا کہنا تھا کہ گیلا نی صا حب مجر م ہو نے کے با وجو داپنے عہدے پر فا ئض ہیں، گیلانی صاحب استعفیٰ دینے کوتیارنہیںمگر انکو کو عوا م کا فیصلہ ما ننا ہو گا۔ نوا زشریف کا کہنا تھا کہ ملک میں بد ترین لو ڈ شیڈ نگ ہے اگر ہما ری حکو مت ہو تی تو آ ج یہ دن نہ دیکھنا پڑ تا ،ہما ری حکو مت میں نا ہی لو ڈ شیڈ نگ تھی اور نہ ہی بے رو ز گا ری تھی۔انکا کہنا تھا کہ ہما ری حکو مت ہو تی تو مو ٹر وے حا فظ آ با د تک آ جا تی اور پو رے ملک میں پھیل جا تی۔انکا کہنا تھا کہ مجھے حا فظ آ با د کے نو جوا نو ں سے بہت امید ہے ، میں بھی جوا ن ہو ں اور میرا عزم بھی جوان ہے۔

مزید : قومی /Headlines