سپیکرآفس کو وزیر اعظم کی نااہلی کا ریفرنس موصول
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم گیلانی کو نا اہل قرار دینے کے لئے دائر ریفر نس قومی اسمبلی کی سپیکر فہمیدہ مرزا کے سیکرٹریٹ کو موصول ہوگیاہے۔ریفرنس دائر کرنے والے مولوی اقبال ایڈووکیٹ نے بتایا کہ چھبیس اپریل کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا اورستائیس اپریل کو انہوں نے آئین کے آرٹیکل تریسٹھ ٹو کے تحت کو رئیر سروس کے ذریعے سپیکر کو ریفرنس بھجوایا جس میں موقف اختیار کیا عدالتِ عالیہ کے فیصلے کے بعدوزیر اعظم کو اختیارات استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ سپیکر کی طرف سے جواب موصول ہوگیا ہے جس کے مطابق سپیکر آئین و قانونی ماہرین سے مشاورت کررہی ہیں۔