ٹھا کر ے نے شاہ رخ پر سٹیڈیم میں تا حیا ت داخلے پرپابندی کا مطالبہ کردیا

ٹھا کر ے نے شاہ رخ پر سٹیڈیم میں تا حیا ت داخلے پرپابندی کا مطالبہ کردیا
ٹھا کر ے نے شاہ رخ پر سٹیڈیم میں تا حیا ت داخلے پرپابندی کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی انتہاء پسند پارٹی شیو سینانے شاہ رخ خان کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے اُن کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ شیوسینا کا کہنا ہے کہ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے شاہ رخ پر تاحیات پابندی عائد کرنے کا درست فیصلہ کیا تھا لیکن نئی دہلی کے دباو¿ پر یہ بین پانچ سال کردیا گیا۔ اگر دہلی سے مزید دباو¿ آیا تو یہ پابندی پانچ منٹ کردی جائے گی۔اُنہوں نے کہاکہ امریکی ایئرپورٹس پر کئی مرتبہ شاہ رخ خان کی توہین کی گئی لیکن اس نے تحمل کا دامن نہیں چھوڑا لیکن اپنے ملک میں سیکیورٹی قوانین توڑنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتا۔اُنہوں نے مطالبہ کیاکہ شاہ رخ خان کو لوگوں سے بدتمیزی کرنے پر سخت سزا دی جائی جائے ۔

مزید :

تفریح -Breaking News -