گردآلود طوفان سے حادثات ، خاتوں ہلاک ، کئی افراد زخمی

گردآلود طوفان سے حادثات ، خاتوں ہلاک ، کئی افراد زخمی
گردآلود طوفان سے حادثات ، خاتوں ہلاک ، کئی افراد زخمی

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گر د آلو د تیز ہواﺅں سے چھتیں ،سائن بورڈ اور بجلی کی تار گرنے سے ایک خاتو ن جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیاجارہاہے اور امداد ی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ شہریوں کو گرد آلود ہواﺅں کے باعث شدید مشکلات کا سامن اور ٹریفک بلاک رہا ۔ریسکیو ذ را ئع کے مطا بق گلشن حدیدمیں بجلی کا تارگر نے سے خاتون جاں بحق ہو گئی، سول ہسپتال میں انتظارگاہ کی چھت گرنے سے دوافرادزخمی ہو گئے ہیں۔ واٹرپمپ کے قریب تیزہواکے باعث ٹین کی چھت گرنے سے دوافرادزخمی ہو گئے جنہیں ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے۔ کرا چی پو لیس کے مطا بق سول ہسپتال کے قریب درخت گرنے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو ئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ گرد آلود ہوائیں بدوبارہ بھی چل سکتی ہیں ۔ دریں سندھ کے مختلف علاقوں میں مسلادھار بارش اور بعض شہروں میں ژالہ باری ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ 

مزید : کراچی /Breaking News