زرداری،گیلانی کے سوا پیپلز پارٹی سے کوئی دلچسپی نہیں:پیر پگارا

زرداری،گیلانی کے سوا پیپلز پارٹی سے کوئی دلچسپی نہیں:پیر پگارا
زرداری،گیلانی کے سوا پیپلز پارٹی سے کوئی دلچسپی نہیں:پیر پگارا

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حر جماع کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیرپگارا نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ انتخابات کیلئے کوششیں جاری ہیں کوئی بھی جماعت اکیلے واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکتی۔کنگری ہاو¿س میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر زرداری اور وزیر اعظم سے مفاہمت اور اتحاد برقررار ہے جبکہ صدر زرداری اور وزیر اعظم کے علاوہ بقیہ پیپلزپارٹی کو اتحاد سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ پیرپگارا کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ذاتی تعلقات ہیں کوئی سیاسی رابطہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں لیڈر بننے کا شوق نہیں ہے تاہم مسلم لیگ کے دھڑے ایک ہونے چاہیئں، مسلم لیگ کے دھڑوں ک ایک کرنے جھگڑا پنجاب میں ہے اگر بڑا بھائی خیال کرلے تو یہ جھگڑا ختم ہوسکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ وال چاکنگ سے سندھ تقسیم نہیں ہوگا،کسی نئے صوبے کیلئے آئینی اور قانونی راستہ اختیار کیا جاتا ہے اگر وال چاکنگ سے صوبے بنتے تو پھر وال چاکنگ سے روزانہ ملک کے صدر بھی بدلتے رہتے۔ پیر پگارا کا کہنا تھا نیٹو سپلائی پر ایک ملک چالیس ملکوں سے نہیں لڑسکتا عقل کی بات کی جائے تو یہ ہے نیٹو بحالی پر حقیقت پسندانہ ہونا ہوگا۔

مزید : کراچی /Breaking News