کبوتروں کی لڑائی ،ہاتھیوں کو غش

کبوتروں کی لڑائی ،ہاتھیوں کو غش
کبوتروں کی لڑائی ،ہاتھیوں کو غش

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے سیکیورٹی اہلکاروں کے کیساتھ بداخلاقی کی گئی ہے، پنجاب پولیس کا رویہ نواز شریف کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی کو اس واقعہ کی ذمہ واری قبول کرتے ہوئے فوری ایکشن لینے کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کو سزا بھی دینا چاہئے۔ انکا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف جس طرح وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں اس واقعہ سے یوں لگتا ہے کہ یہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے وزیراعظم کی حمایت کے لئے جلسے اور جلوسوں کے پروگرام کو حتمی شکل دی جا چکی ہے عوام پیپلزپارٹی کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں۔ 

مزید : لاہور /Breaking News