مالی حالت بہتربناﺅ ،اوباما کا یورپی اتحادیوں پرزور

مالی حالت بہتربناﺅ ،اوباما کا یورپی اتحادیوں پرزور
مالی حالت بہتربناﺅ ،اوباما کا یورپی اتحادیوں پرزور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)مریکی صدر باراک اوباما نے اپنے یورپی اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ یورپی معیشت کو درپیش خطرات سے معاشی بحران کے خاتمے پر توجہ دیں۔ خبررساں ادارے کے مطابق جی ایٹ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ یورپ کا معاشی بحران نہ صرف یورپی ممالک بلکہ امریکہ اور عالمی معیشت کے لئے بھی ایک بڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔ تمام یورپی اتحادیوں کو چاہیے کہ وہ اس بحران کے خاتمے کے لئے پیداوار بڑھانے پر توجہ دیں۔انکا کہنا تھا کہ یورو زون بحران معاملہ ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور امید ہے کہ جی ایٹ کا نفرنس میں اس حوالے سے اہم پیشرفت ہو گی اور ہم ایجنڈے کے تحت اس معاملے کے حل کے لئے کسی نتیجے میں پہنچ جائیں گے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے کا کہنا تھا کہ شکاگو کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال اور اس کا حل ترجیح ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کانفرنس میں شمالی کوریا کو اس کے مقاصد سے روکنے پر بھی بات کی گئی ہے اور دنیا کی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔