بھارت میں اطالوی فوجیوں کی ضمانت مسترد
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی عدالت نے دو ماہی گیروں کی ہلاکت کے مقدمے میں اطالوی فوجیوں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں دو ماہی گیروں کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت آج بھارتی کورٹ میں ہوئی تاہم فوجیوں کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد اٹلی نے بھارت سے اپنے سفارتکار کو واپس بلا لیا ہے۔ گزشتہ برس ریاست کیرالا کے ساحل پر اطالوی جہاز پر تعینات فوجیوں نے بھارتی ماہی گیروں کو گولی مار دی تھی۔