امریکہ نے ’غربت ‘ کا واسطہ دیدیا، نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے فی ٹرک پانچ ہزار ڈالر معاوضہ ادا نہیں کر سکتے:لیون پنیٹا

امریکہ نے ’غربت ‘ کا واسطہ دیدیا، نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے فی ٹرک پانچ ...
امریکہ نے ’غربت ‘ کا واسطہ دیدیا، نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے فی ٹرک پانچ ہزار ڈالر معاوضہ ادا نہیں کر سکتے:لیون پنیٹا

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے نیٹو سپلائی بحال کرنے کیلئے کنٹینرز کی راہداری کے معاوضے کی ادائیگی میں اپنے مالی حالات کا عذر پیش کردیا ہے ۔ تاکہ پاکستان کا مطالبہ خارب معاشی حالات کی بناءپر مسترد کیا جاسکے ۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ نے امریکی وزیر دفاع نے نیٹو کنٹینرز کا معاضہ دوگنا کرنے کا پاکستانی مطالبہ نامناسب قراردیدیا ہے ۔ ایک انترویو میں امریکین وزیردفاع لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے لئے پاکستان نے فی ٹرک 5 ہزار ڈالر ادا نہیں کیے جا سکتے اور اس ضمن وہ شکاگو میں پاکستان کی قیادت سے روبرو بات کرینگے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کو بہت سے مالی چیلنجز کا سامنا ہے اور موجودہ صورتحال میں امریکہ کیلئے پاکستان کو یہ ادائیگی کرنا ممکن نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان بھی فریق ہے اسلئے وہ نیٹو سپلائی کے معاوضے پر پاکستانی حکام سے خود مذاکرت کریں گے۔

مزید : قومی /Headlines /Breaking News