حکومت سندھ شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہی : شاہ محمود قریشی

حکومت سندھ شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہی : شاہ محمود قریشی
حکومت سندھ شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہی : شاہ محمود قریشی

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومت سندھ صوبے میں شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہی ۔ این اے 250کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ شہریوں کو مبارکباد دیتاہوں جوکل کے واقعہ کے بعد گھروں سے باہر نکلے ، لوگ سمجھتے ہیں کہ اُن کامینڈیٹ چوری کیاگیاہے ۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ ایم کیوایم جب نوٹس دے گی تو جواب دیاجائے گا، دھاندلیوں کی وجہ سے ہی اتنی گرماگرمی ہے ، پی ٹی آئی بھرپور اپوزیشن کا کردار اداکرے گی ۔

مزید :

الیکشن ۲۰۱۳ -