ٹور آف کیلی فورنیا سلواکیہ کے پیٹر نے ساتواں مرحلہ جیت لیا
کیلیفورنیا ( نیٹ نیوز)ٹور آف کیلی فورنیا سائیکل ریس کے ساتویں مرحلے میں سلواکیہ کے پیٹر نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ برطانوی سائیکلسٹ بریڈلی ویگنز کا ییلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔ پہاڑی علاقے میں ہونیوالی ریس کا ساتواں مرحلہ سانٹا کلاریٹا سے پسادینا تک 142 اعشاریہ 8 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا۔ پہاڑوں پر بنے اس خوبصورت سائیکل ٹریک پر رائیڈرز نے جیت کے لیے اپنی بہترین پرفارمنسسز دکھائیں۔سلواکیہ کے پیٹر سیگن نے شاندار پرفارمنس کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ سلواکین سائیکلسٹ نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے ،24 منٹ اور 33 سیکنڈ میں طے کر کے سرفہرست رہے۔ ناروے کے Thor Hushovd کی دوسری پوزیشن رہی۔ریس میں ابھی تک مجموعی طور پر ٹور ڈی فرانس چیمپئن برطانیہ کے بریڈلی ویگنز کا ییلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے۔
ریس کا فائنل مرحلہ 122 اعشاریہ 4 کلومیٹر کے فاصل پر مشتمل ہو گا۔