ویمنز فٹبال ٗکوریا اور چائنا پی آر کی ٹیموں نے میچ جیت لئے

ویمنز فٹبال ٗکوریا اور چائنا پی آر کی ٹیموں نے میچ جیت لئے


ہو چی منہ( نیٹ نیوز)ویمنز فٹ بال ایشیا کپ میں گزشتہ روز گروپ بی میں کھیلے جانے والے میچز میں کوریا اور چائنا پی آر کی ٹیموں کے اپنے اپنے میچ جیت لے ۔ پہلے میچ میں کوریا نے تھائی لینڈ کو 4-0 سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں چائنا پی آر کی ٹیم نے میانمار کی ٹیم کو 3-0 سے زیر کیا ۔ ٹورنامنٹ میں آج پیر کو گروپ بی کے آخری دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلے میچ میں کوریا کا مقابلہ چائنا کی ٹیم کے ساتھ ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کا مقابلہ میانمار کی ٹیم کے ساتھ ہوگا ۔ اس ٹورنامنٹ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی