سمگلر ڈرون پکڑا گیا
ماسکو (بیورو رپورٹ) روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ملک کے مغربی حصے میں سگریٹ سمگل کرنے والا ایک ڈرون پکڑ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ سگریٹ ’’کتھوانیا‘‘ سے روس لائے جارہے تھے اور بظاہر یہ ڈرون ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے سمگلنگ کے لئے تیار کیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ ڈرون 10 کلو گرام تک کا وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے بارڈر گارڈز کی جانب سے قبضے میں لیا گیا۔ لوکیشن صحیح طور پر بتانے کے لئے اس میں ’’جی پی ایس‘‘ نظام بھی نصب کیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد ڈرونز کا انوکھا استعمال سامنے آیا ہے اور روسی حکام کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مزید جرائم پیشہ گروہ بھی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ڈرونز استعمال کرسکتے ہیں۔