53 ویں ایمچور گالف چیمپن شپ ذوالفقار علی نے جیت لیا

53 ویں ایمچور گالف چیمپن شپ ذوالفقار علی نے جیت لیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر)53 ویں ایمیچور گالف چیمپئن شپ میں ہونے والے مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ملتان کے ذوالفقار علی نے عمدہ کھیل پیش کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ خواتین میں ایمی کین نے کامیابی کا سہرا اپنے نام سجایا انٹر ایسوسی ایشن ٹیم میچ میں سندھ رنر اپ رہی جبکہ انٹر ایسو سی ایشن ٹیم میچ میں پنجاب کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی انٹرنیشنل ٹیم میچ میں پاکستان کی بی ٹیم نے کامیابی حاصل کی اس موقع پر مہمان خصوصی کے فرائض صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے سر انجام دئیے او ر کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور ٹورنامنٹ کو کھلاڑیوں کے لئے خوش آئند قرار دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی