کم وزن لوگوں کے لئے بہترین کھانے

کم وزن لوگوں کے لئے بہترین کھانے
کم وزن لوگوں کے لئے بہترین کھانے

  

لندن (بیورو نیوز) آپ نے اکثر ایسی خوراک کے بارے میں پڑھا ہوگا جو وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں لیکن شاید آپ وزن بڑھانے والی غذاﺅں سے واقف نہ ہوں۔ کافی لوگوں کا یہ مسئلہ بھی ہے کہ ان کا وزن کم ہے۔ وہ لوگ جن کا وزن کم ہو تو مذاق کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔ ہم نے چند ایسی خوراکوں کی لسٹ مرتب کی ہے جو آپ کا وزن بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔ وہ افراد جن کا وزن پہلے ہی کچھ زیادہ ہے یا بہت زیادہ ہے، انہیں چاہیے کہ ایسی خوراک سے اجتناب کریں۔

مونگ پھلی کا مکھن: مونگ پھلی کا مکھن یا پینٹ بٹر ایک ایسی خوراک ہے جو نا صرف لذیذ ہے بلکہ یہ آپ کا وزن بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ جب آپ مونگ پھلی کا مکھن خریدیں تو کوشش کریں اس میں مصنوعی اجزاءاور چینی کا استعمال کم سے کم کیا گیا ہوا۔

گوشت کا استعمال: حلال گوشت میں ایک تاثیر ہے کہ یہ استعمال کرنے والے کو نا صرف موٹا کرتا ہے بلکہ یہ جسم کو مضبوط بھی بناتا ہے۔ وہ لوگ جنہیں بھاری جسمانی مشقت کرنی ہونے کے لئے بکرے، گائے اور دیگر حلال جانوروں کا گوشت بہت ہی فائدہ دیتا ہے اسی طرح وہ لوگ جن کا وزن کم ہو کو بھی گوشت کے استعمال میں اضافہ کردینا چاہیے۔

بالائی والے دودھ کا استعمال: ویسے تو دودھ نعمت خداوندی ہے لیکن یہ وزن بڑھانے میں بھی معاون ہے۔ آپ کو چاہیے کہ بالائی والے دودھ، مکھن اور دہی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ دودھ میں وٹامن اے اور ڈی کے ساتھ کیلشیم آپ کے جسم کو مضبوط کرتا ہے، دودھ میں دلیہ، بالائی، کریم اور کافی کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

پھلوں کا استعمال: آپ نے اکثر ساہو گا کہ اگر ایک سیب روز کھایا جائے تو انسان کی ڈاکٹر سے جان چھوٹ جانی ہے لیکن یہ ایک کہاوت نہیں بلکہ بالکل سچی بات ہے۔ سیب کے ساتھ اگر آپ کیلئے، آم، سٹاربری، اناناس اور پپیتے کا استعمال زیادہ کریں گے تو آپ کا وزن معتدل رہے گا۔ گندم والی ڈبل روٹی: آپ اکثر ڈبل روٹی (بریڈ) کھاتے ہوں گے لیکن شاید آپ کو معلوم نہ ہو کہ میدے سے بنائی گئی بریڈ آپ کے لئے زیادہ اچھی نہیں ہے لہٰذا آپ کو چاہیے کہ آج سے گندم والی بریڈ کا استعمال شروع کردیں کیونکہ یہ نا صرف آپ کے معدے کے لئے مفید ہے بلکہ یہ فشار خون کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے جسم کے وزن کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

خوردنی تیل: قدرتی اجزاءسے بنایا گیا خوردنی تیل آپ کے دل کے لئے انتہائی مفید تو ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ یہ آپ کے وزن کو بھی متعدل رکھتا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ زیتون، سورج مکھی اور کینولا آئل کا استعمال بڑھادیں۔

پنیر زیادہ کھائیں: وہ لوگ جن کا وزن کم ہو ان کے لئے پنیر انتہائی مفید چیز ہے۔پنیر میں شامل پروٹین اور لحمیات آپ کو وزن بڑھانے میں مدد یتے ہیں۔

آلو: سبزیوں میں یہ واحد سبزی ہے جو وزن بڑھاتی ہے، دنیا بھر میں آلو سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سبزی ہے اسے مختلف طریقوں سے بنایا جاسکتا ہے اگر آپ آلو اُبال کر کھائیں تو اس میں موجود نشاستہ وزن بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

  •  

مزید : تعلیم و صحت