قومی سکواش کھلاڑی ناصر اقبال آج ہانگ کانگ روانہ ہونگے

قومی سکواش کھلاڑی ناصر اقبال آج ہانگ کانگ روانہ ہونگے

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی سکواش کے نامور کھلاڑی ناصر اقبال ہانگ کانگ اوپن سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آج ہانگ کانگ روانہ ہونگے ۔ قومی سکواش ٹیم کے کوچ جمشید گل کے مطابق ایونٹ کوالیفائنگ راﺅنڈ (آج) پیر سے شروع ہوگا، کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شرکت کےلئے شیخ ثاقب اور طیب اسلم ہانگ کانگ پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپن سکواش ٹورنامنٹ کا مین راﺅنڈ 21 سے24 مئی تک کھیلا جائیگا۔ جمشید گل نے بتایا کہ ناصر اقبال کو ایونٹ کے مین راﺅنڈ میں رکھا گیا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی