سوئس ٹینس سٹارراجر فیڈرر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے

سوئس ٹینس سٹارراجر فیڈرر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے

 جنیوا( نیٹ نیوز) سوئٹزرلینڈ کے ٹینس سٹار اور سترہ مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپئن راجر فیڈرر رواں برس شیڈول فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ فیڈرر کے گھر گزشتہ ہفتے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی اور اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنے کی غرض سے فیڈرر نے میڈرڈ اوپن اور روم ماسٹرز ٹورنامنٹس سے دستبرداری اختیار کی تھی۔

 ایسا لگ رہا تھا کہ فیڈرر فرنچ اوپن نہیں کھیلیں گے تاہم ان کے ایجنٹ ٹونی گوڈسک نے فیڈرر کی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی