آسٹریلوی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ میں سخت چیلنج درپیش

آسٹریلوی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ میں سخت چیلنج درپیش

سڈنی( نیٹ نیوز)آسٹریلیا کی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ میں سخت چیلنج درپیش ہے۔ سابق اسٹرائیکر جون الوئسی کے مطابق گروپ بی میں شامل دفاعی چیمپئن اسپین، نیدرلینڈز اور چلی کیخلاف جوابی حملوں پر گول کرنا بہت مشکل ہوگا۔عالمی درجہ بندی میں انسٹھویں پوزیشن پر موجود آسٹریلوی ٹیم کے پول کو گروپ آف ڈیتھ قرار دیا جا رہا ہے۔ جون الوئسی نے ایک انٹرویو میں کہاکہ آسٹریلیا کو ڈیوڈ سلوا اور روبن وان پرسی سے نمٹنے کیلیے اپنے پینلٹی ایریا میں اضافی دفاعی پلیئرز کو رکھنا ہوگا۔ تاہم کوچ اینجی پوسٹیکوگلو کیلئے ایسا کرنا ناممکن دکھائی دیتا ہے۔ آسٹریلیا کی پچپن میچز میں نمائندگی کرنے والے الوئسی نے مزید کہاکہ اگرچہ ہم سوکروز کو جیتتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ اہم ہے کہ اس کیلیے بھرپور کوشش کریں۔ اینجی آسٹریلین پلیئرز کا کردار جانتے ہیں، انھیں عوامی توقعات کا بھی بخوبی علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں میچز کو اپنے طریقے سے جیتنے کی کوشش کرنا ہوگا، پلیئرز کو قدرتی کھیل پیش کرتے رہنا چاہیے۔ بیلجیئم، انگلینڈ اور اسپین کے مختلف کلبز کیساتھ بیس سالہ کیریئر گزارنے والے الوئسی نے دو ہزار پانچ پلے آف میں یوروگوائے کیخلاف پینلٹی پر فیصلہ کن گول کیا تھا۔ اس وجہ سے سوکروز نے اگلے برس جرمنی میں شیڈول فائنلز کا ٹکٹ حاصل کرلیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی