تیز ترین ٹائپنگ کا مقابلہ

تیز ترین ٹائپنگ کا مقابلہ
تیز ترین ٹائپنگ کا مقابلہ

  

ساؤ پاؤلو (نیوز رپورٹ) برازیل کے ایک نوجوان نے تیز ترین موبائل میسج لکھنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ مارسل فرنانڈس فلہو نے صرف 0.25 سیکنڈ کے فرق سے پہلا گینز بک ورلڈ ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔ مارسل نے یہ ریکارڈ سام سنگ گلیکسی ایس 4 پر ’’فلیکسی‘‘ کی بورڈ استعمال کرتے ہوئے یہ ریکارڈ بنایا، ’’فلیکسی‘‘ ایک ایسا تھرڈ پارٹی کی بورڈ ہے جو اندازہ لگاتا ہے کہ آپ کیا تحریر کرنا چاہتے ہیں لہٰذا اگر آپ بالکل درست ٹائپ نہیں بھی کررہے تو یہ غلطیاں خودبخود ٹھیک کرتا رہتا ہے اور اس طرح ٹائپنگ کی رفتار بھی تیز بنادیتا ہے۔ اس ایپ کو گوگل سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ مارسل نے مندرجہ ذیل پیغام 18.19سیکنڈز میں تحریر کرکے یہ ریکارڈ بنایا۔

“The razor-toothed piranhas of the genera Serrasalmus and Pygocentrus are the most ferocious freshwater fish in the world. In reality they seldom attack a human.”

مزید : بین الاقوامی