عامر خان رواں برس دوبارہ رنگ میں اترنے کےلئے تیار

عامر خان رواں برس دوبارہ رنگ میں اترنے کےلئے تیار

لندن ( نیٹ ینوز)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان اس سال نومبر یا دسمبر میں دوبارہ رنگ میں اتریں گے۔ ان کے متوقع حریف ڈیون الیگزینڈر یا رابرٹ گوریرو ہوں گے۔ستائیس سالہ برطانوی باکسر عامر خان نے گزشتہ ماہ ویلٹر ویٹ ڈویڑن میں فاتحانہ قدم رکھا۔ جب انہوں نے لاس ویگاس میں امریکی باکسر لویس کولازو کوججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق پوائنتس پر شکست دی۔ عامرخان ڈبلیوبی اے اور ڈبلیوبی سی کے عالمی ویلٹر ویٹ چیمپئن فلائیڈ مے ویدر سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ جو پانچ مختلف وزن کیٹیگریز کا عالمی چیمپئن بنے کا منفرد ریکارڈ رکھتے ہیں۔اس سال عامر خان کا مے ویدر سے مقابلے کا خواب اس لئے حقیقت نہیں بن سکتا کیونکہ امریکی ویلٹر ویٹ چیمپئن مے ویدرعمرماً ستمبر میں فائٹ کیلئے رنگ میں اترتے ہیں۔ رمضان کے فوری بعد عامرخان کیلئے فائٹ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ انہیں روزوں کے بعد فائٹ کی تیاری کیلئے کچھ وقت درکار ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی