میچ فکسنگ کو روکنے کیلئے اقدامات ناکافی ہیں،ای این بیل

میچ فکسنگ کو روکنے کیلئے اقدامات ناکافی ہیں،ای این بیل

لندن (نیٹ نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز ای این بیل نے کہاہے کہ کرکٹ میں میچ فکسنگ کو روکنے کے لئے کھلاڑیوں کے فون پر نظر رکھنا ہوگی۔عالمی سطح اور ڈومیسٹک میچز میں میچ فکسنگ کو روکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں ناکافی ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میچ فکسنگ کو روکنے کے لئے ڈومیسٹک اور عالمی سطح پر میچ شروع ہونے سے قبل کھلاڑیوں کے فون دن شروع ہونے سے قبل ہی تحویل میں لے لینے چاہیں اور انہیں یہ فون اس وقت واپس ملنے چاہیں جب میچ ختم ہوجائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ کھلاڑی فون پر بکیز سے رابطہ کرتے ہوئے میچ فکس کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں میچ فکسنک کینسر کی طرح پھیل رہی جس کو روکنے کیلئے بھر اقدامات کرتے کی ضرورت ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی