معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر 34 برس کے ہوگئے

معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر 34 برس کے ہوگئے

لاہور(آن لائن) معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر 34 برس کے ہوگئے ۔اداکار، گلوکار، موسیقار، رائٹر اور پینٹر،علی ظفر کو ہر فن مولا کہا جائے تو غلط نا ہوگا، ڈراموں میں اداکاری کے بعد علی نے پاکستانی فلم شرارت سے اپنے سنگنگ کیرئیر کا آغاز کیا۔علی ظفر کے گانے چھنو نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، اور یہیں سے ، ان پر بالی وڈ کے دروازے بھی کھل گئے۔پاکستان اور بھارت میں موسیقی اور اداکاری کے شعبے میں اپنی شاندار صلاحیتوں کے بل بوتے پر بہت سے ایوارڈز حاصل کرنے والے علی ظفر کو گذشتہ سال ایشیا کا پرکشش ترین مرد قرار دیا جاچکا ہے جبکہ 2012 میں انہیں بھارت کے معتبر ترین ایوارڈ دادا صاحب پھالکے سے بھی نوازا گیا ہے۔علی کی آنے والی فلموں میں کل دل، اور تیرے بن لادن کا سیکوئل شامل ہیں۔

مزید : کلچر