پھیپھڑوں کے سرطان کے علاج میں انقلابی پیشرفت

پھیپھڑوں کے سرطان کے علاج میں انقلابی پیشرفت
پھیپھڑوں کے سرطان کے علاج میں انقلابی پیشرفت
کیپشن: lungs

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز رپورٹ) سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ چند نئی ادویات کے تجربات میں پھیپھڑوں کے سرطان کے ایسے مریضوں کا بھی کامیابی سے علاج کرلیا گیا جن کے جسم کے دوسرے حصوں میں بھی کینسر پھیل چکا تھا۔ ان تجربات کے نتائج اگلے ہفتے شکاگو میں ’’امریکن سوسائٹی آف اونکولوجی‘‘ کے زیراہتمام کینسر کے موضوع پر دنیا کی سب سے بڑی کانفرنس میں پیش کئے جائیں گے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ’’نیوولوماب‘‘ نامی دوائی پھیپھڑوں کے سرطان کے 129مریضوں جن کا کینسر بہت پھیل چکا تھا پر آزمائی گئی اور ان میں سے ایک چوتھائی کم از کم دو سال تک زندہ رہے۔ ’’گلین فیلڈ‘‘ ہسپتال کے ڈاکٹر مک پیک کا کہنا ہے کہ ایسا مریض خوش نصیب ہو تو چند ماہ بچ جاتا ہے۔ ایسے میں 24 فیصد مریضوں کو افاقہ ہونا انقلابی بات ہے۔ ’’نوولوماب‘‘ ان مخصوص دوائیوں کی ایک قسم ہے جو مدافعتی نظام کو کینسر سیل پہنچاننے میں مدد فراہم کرتے ہیں، اسی قسم کی ایک دوائی ایم کے 3475بھی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان دوائیوں کو مکمل علاج تو نہیں کہا جاسکتا لیکن ہمیں توقع ہے کہ انہیں مزید بہتر بنایا جاسکتا اور روایتی طریقہ علاج کے ساتھ ملا کر ان کی افادیت میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -