کوالالمپور میں ائیر ریس ورلڈ چمپئن شپ کے تیسرے مرحلے کا آغاز

کوالالمپور میں ائیر ریس ورلڈ چمپئن شپ کے تیسرے مرحلے کا آغاز

کوالالمپور( نیٹ نیوز) کوالالمپور میں ائیر ریس ورلڈ چمپئن شپ کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔کوالالمپور اور پتراجایا میں شروع ہونے والی دو روزہ چمپئن شپ میں امریکا،برطانیہ،جرمنی،آسٹریلیا،آسٹریا،متحدہ عرب امارات۱ورکینیڈاسمیت مختلف ممالک سے12مہم جو پائلٹس شریک ہیں۔اس چمپئن شپ میں حصہ لینے والے جانباز ہوائی کرتب بازوں کو سمندر کے بیچوں بیچ موجود80فٹ اونچی رکاوٹوں سے ٹکرائے بغیر گزرنا ہوتا ہے۔

اس دوران پائلٹ کو 370کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آڑان بھرکر منفرد کرتب بھی پیش کرناہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی