طاہر جبافلم ” شکوہ جواب شکوہ“ کی کاسٹ کو حتمی شکل دینے کےلئے لاہور پہنچ گئے

طاہر جبافلم ” شکوہ جواب شکوہ“ کی کاسٹ کو حتمی شکل دینے کےلئے لاہور پہنچ گئے

لاہور( این این آئی)نامور رائٹر و ڈائریکٹر طاہر جبار اپنی اردو فلم ” شکوہ جواب شکوہ“ کی کاسٹ کو حتمی شکل دینے کےلئے ملتان سے لاہور پہنچ گئے ۔ فلم میں معاشرتی برائیوں کو اجاگر اورانکی اصلاح کو موضوع بنایا جائے گا۔ فلم کا میوزک پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے ۔ فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر جبار نے کہا کہ میرا فلم بنانے کا مقصد معاشرے کے مسائل کو اجاگر اور انکی اصلاح ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ میری اس کاوش کو سراہا جائے گا ۔

مزید : کلچر