سٹیج ڈرامہ ”یہ دل ہے پانی پانی“میں ماہ نور کی شاندار پرفارمنس

سٹیج ڈرامہ ”یہ دل ہے پانی پانی“میں ماہ نور کی شاندار پرفارمنس
سٹیج ڈرامہ ”یہ دل ہے پانی پانی“میں ماہ نور کی شاندار پرفارمنس

  

لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں جاری سُپر ہٹ ڈرامہ”یہ دل ہے پانی پانی“میں ماہ نور کی ناقابل فراموش ڈانس پرفارمنس نے پرستاروں کے دل جیت لئے۔”یہ دل ہے پانی پانی“کے ڈائریکٹر سرفراز وکی ہیں جبکہ دیگر نمایاں فنکاروں میں سیمی خان،کرینہ جان،عقیل حیدر،زارا خان،طوطی برال اور چاند برال شامل ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے بتایا کہ کہ میں نے ا س سے پہلے الفلاح تھیٹر میں پرفارم کیا تھا وہاں پر بھی میرے آئٹم کو بہت پسند کیا گیا تھا اس ڈرامے کے لئے بھی ایک نیا ڈانس آئتم تیار کیا ہے اس ڈانس آئٹم کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ میں نے کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی اس کے باوجود آئے دن مجھ پر کوئی نہ کوئی الزام لگتا رہتا ہے میں ہمیشہ خاموش رہی ہوں اور مستقبل میں بھی خاموش ہی رہوں گی ۔”یہ دل ہے پانی پانی“کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس ڈرامہ کو اگلے سپل میں بھی جاری رکھنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔

مزید : کلچر