روم ما سٹرز اوپن نویک اور رافیل ٹائٹل کی جنگ لڑیں گے

روم ما سٹرز اوپن نویک اور رافیل ٹائٹل کی جنگ لڑیں گے

                                               روم( نیٹ نیوز) سربیا کے ٹینس سٹار نووک جان کوچ روم ماسٹر ز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں اور فائنل میں ان کا مقابلہ اب سپین کے ٹینس سٹار رافیل نال کے ساتھ ہوگا انہوں نے سیمی فائنل میں حریف رونک کو شکست سے دوچار کیا انہوں نے اس کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ فائنل میں بھی عمدہ پرفارمنس دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ملک کے لئے عمدہ کھیل پیش کیا ہے اور میں اپنی کامیابیوں کا تسلسل مستقبل میں بھی جار ی رکھنے کی کوشش کروں گا دوسری طرف رافیل نڈال نے کہا ہے کہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کی کوشش کرونگااور اس کےلئے میں پر امید ہوں میں نے ہمیشہ فائنل میں بھرپور محنت سے کھیلا ہے اور اس مرتبہ بھی میں کامیابی کے لئے پر امید ہوں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی