برصغیر کاخطہ گائیگی کے اعتبار سے بہت زرخیز ہے،سارہ رضا
لاہور ( آئی اےن پی) گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں گائیکی کے اعتبار سے برصغیر کا خطہ سب سے زیادہ ذرخیز ہے ‘ اس خطے میں عالمی معیار کے گلوکار پیدا ہوئے اور اپنی صلاحیتوں سے دنیا میں اپنا لوہا منوایا ، خاص طور پر استاد نصرت فتح علی خان ، ریشما، لتا منگیشکر ، کشور کمار، غلام علی ، راحت فتح علی ، شوکت علی ، علی ظفرسمیت دیگر گلوکاروں نے بھی پورے برصغیر کو دنیا بھر میں اجاگر کیا ۔ آج ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نوجوان نسل بھی گائیکی کے میدان میں بین الاقوامی شہرت حاصل کر رہی ہے ۔