سوٹ کیس چڑیا گھر پکڑا گیا

سوٹ کیس چڑیا گھر پکڑا گیا
سوٹ کیس چڑیا گھر پکڑا گیا
کیپشن: zoo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (نیوز ڈیسک) فرانکفرٹ ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے ایک سوٹ کیس چڑیا گھر پکڑا ہے۔ کسٹمز ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 44 سالہ میکسیکن شخص کے سوٹ کیس سے متعدد جانور برآمد ہونے کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تاہم اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق یہ شخص میکسیکو سٹی سے بارسلونا جارہا تھا کہ فرانکفرٹ پر جہاز کی تبدیلی کے باعث اس کا بیگ سکین کیا گیا تو اس میں 55 کچھو، 30 مخصوص نسل کی چھپکلیاں، 4 سانپ اور متعدد جانور نکلے۔ ان کی کل مالیت 80 ہزار ڈالر (قریباً 80 لاکھ پاکستانی روپے بتائی جاتی ہے) اور ان میں سے ایک بیگ میں ہی مرچکا تھا۔ اس شخص سے اب نایاب جانوروں کی سمگلنگ کے شے میں اور جانوروں کے تحفظ کے بارے میں جرمن قوانین کی خلاف ورزی پر تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -