ہماری انڈسٹری مکمل طور پر اپنے پاﺅں پر کھڑی نہیں، افتخار ٹھاکر

ہماری انڈسٹری مکمل طور پر اپنے پاﺅں پر کھڑی نہیں، افتخار ٹھاکر

لاہور( این این آئی)نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے حوالے سے مایوسی کی باتیں نہیںکرنی چاہئیں،انڈسٹری جس طرف گامزن ہے انشا اللہ 2015ءاسکی بحالی کا سال ثابت ہوگا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری انڈسٹری مکمل طور پر اپنے پاﺅں پر کھڑی نہیں لیکن ہمیں پھر بھی مایوسی کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں بلکہ اسکی بحالی میںا پنا حصہ ڈالنا چاہیے ۔ انڈسٹری کو پڑھے لکھے لوگوں کی ضرورت ہے اور اس طرف دھیان دینے کی ضرورت ہے۔

مزید : کلچر