حماس اور فتح مفاہمت کے بعد مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسرائیلی وزیر اعظم
مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہاہے کہ حماس اورفتح کی مفاہمت کے بعد مذاکرات کا سوال ہی پیدانہیں ہوتاہمارے دشمنوں سے دوستی بڑھاکرہم سے مذاکرات کا ڈھونگ نہ رچایاجائے، عالمی طاقتوں کو ایک سخت ترین معاہدے کے ذریعے ایران کو جوہری بم کی تیاری سے روکنا ہوگا،امریکی خبررساں ادارے کو انٹرویومیں انتہاپسند اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاکہ میں نہیں سمجھتا کہ جب عالمی طاقتیں ایرانی جوہری تنازعے پر ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہیں توعالمی طاقتوں کو یہ کہنے کے علاوہ کچھ کہنے کی ضرورت ہے کہ آیت اللہ کو جیتنے نہ دیا جائے،اسرائیلی وزیر اعظم نے کہ ہم ایران کو کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کر لے،انہوں نے کہاکہ فلسطین نے مذاکرات کا اچھاموقع گنوادیاہم چاہتے ہیں کہ علاقے میں امن قائم ہو۔