شمالی کوریا ، کئی منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے 100افراد ہلاک

شمالی کوریا ، کئی منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے 100افراد ہلاک

پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں کئی منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کے نتیجے میں 100 سے افراد زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے،ملبہ تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ منگل کو پیش آیا لیکن حکومت نے اس کی خبر اتوار کو جاری کی، جس پر حکام نے عوام سے معافی بھی مانگ لی،غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمارت کی تعمیر قانون اور قاعدے کے مطابق نہیں کی گئی تھی،سرکاری حکام تعمیر کی نگرانی کر رہے تھے جس میں انہوں نے غفلت سے کام لیا،ملبہ تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا۔ حکومت حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بتانے سے گریز کر رہی ہے۔

مزید : عالمی منظر