سنگت فاؤنڈیشن اور فافن کے زیرِ اہتمام انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے پریس کانفرنس

سنگت فاؤنڈیشن اور فافن کے زیرِ اہتمام انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے پریس ...


لاہور(پ ر)سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور فری اینڈ فےئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے زیرِ اہتمام انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے ایک پریس کانفرنس لاہور میں منعقد ہوئی، پریس کانفرنس سے سنگت ڈویلپمنٹ فاوٗنڈیشن کے منیجر الیکشن آبرزویشن اور ساجد علی ایڈووکیٹ (ڈائریکٹر پروگرامز سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شفاف الیکشن اور عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت کے قیام کیلئے فوری طور پراصلاحات اور انتخابی قوائد و ضوابط میں بہتری لانے کی ضرورت ہے انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مندرجہ ذیل مطالبات پر مبنی سفارشات پیش کی ووٹ رجسٹریشن اور ووٹر ایجوکیشن بغیر کسی تعطل کے جاری رہے ۔ خواتین ،بزرگ اور معذور افراد کو سپیشل سہولیات فراہم کی جائیں ایک امیدوار ایک حلقہ میں الیکشن لڑنے کا مجاز ہو، 3 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا معیار بغیر کسی تفریق کے سب کے لئے یکساں ہو، الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے ہی ملازمین کو بطور ریٹرننگ آفیسر تعینات کرے، انتخابی اخراجات کے ضابطہ کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قوائد وضوابط کی پامالی پر سزا فوری اور سخت بغیر کسی تفریق کے عمل میں لائی جائے، زیادہ سے زیادہ ایک کلو میٹر پر پولنگ اسٹیشن کا قیام یقینی بنایا جائے، نتخابی عملے کی بہتر اور معیاری تربیت و تیاری کو یقینی بنایا جائے،100فیصد یا اس سے زیادہ ٹرن آوٹ والے پولنگ اسٹیشنز اور خواتین کی شرح ووٹنگ صفر ہونے کی صورت میں دوبارہ پولنگ کروائی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4