تخت لاہور والے عوام کی حالت زار پر رحم کریں،اشرف بھٹی

تخت لاہور والے عوام کی حالت زار پر رحم کریں،اشرف بھٹی

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تخت لاہور والے عوام کی حالت زارپررحم کریں پنجاب حکومت کاکوئی تعمیراتی منصوبہ صاف شفاف نہیں لہٰذا ءحکمران میرٹ کاڈھونگ کرناچھوڑدیںخادمین شریفین کی من مانی اوربدعنوانی کے قصے دنیا بھر میںزبان زدعام ہیں شہرلاہورپینے اورنہانے کیلئے گندے پانی کااستعمال پیٹ اورجلد کی خطرناک بیماریوں کاسبب بن رہا ہے لاہورکوپیرس بنانے کے دعویداروں نے عوام کاسکون غارت کردیا ماحولیاتی آلودگی سمیت دوسرے پیچیدہ مسائل کے نتیجہ میں لوگ نفسیاتی مریض بنتے جارہے ہیں وہ نادرآباد میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ سٹیٹ بنک کی حالیہ رپورٹ نے حکومت کی طرف سے معاشی ا نقلاب کی نویدکابھانڈاپھوڑدیاایک طرف مہنگائی ،بدعنوانی اورمجرمانہ سرگرمیوں کاگراف آسمان سے باتیں کررہا ہے جبکہ دوسری طرف بیچارے مزدوروں اورمحنت کشو ں کوروزگارتک میسر نہیں وہ اپنے بیوی بچوں کی کفالت کس طرح کریں سٹیٹ بنک نے حکومت کی معاشی ناکامیوں کوبے نقاب کردیا ،اسحق ڈالر اخلاقی جرا¿ت کامظاہرہ کرتے ہوئے وزارت چھوڑدیںحکومت کی ناقص منصوبہ بندی کے نتیجہ میںمعاشی عدم استحکام اورتجارتی خسارے کاخمیازہ عام آدمی کوبھگتناپڑے گا۔ حکومت کی ملی بھگت کے بغیر کوئی دکاندارذخیرہ اندوزی اورناجائزمنافع خوری کاتصور بھی نہیں کرسکتا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4