5 ماہ گزرنے کے باوجودشہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے والے ملزمان گرفتار نہ ہوسکے
لاہور (کرائم سیل)5 ماہ گزرنے کے باوجود پولیس شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے والے ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق اشتہاری ملزمان شیر علی، افضال علی، کرامت علی رحمانی جو جیا موسیٰ بازار سے سینکڑوں لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا اور غریب لوگوں کے بل گیس، بجلی، پانی اور ٹیلی فون کی رقم لے کر بھاگ گئے انہوں نے تین سینٹر بنائے مین بازار جیا موسیٰ، راجپت روڈ، بدوخاکی نادرا کیوسک کے نام سے انہوں نے ہزاروں لوگوں سے انکی رقم لی اور فرار ہو گئے۔ نادرا کے افسران کی ملی بھگت کے ساتھ۔ ان کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کروایا گیا لیکن تا حال ابھی تک ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔