مجلس تاجدار ختم نبوت کے امیر ذوالفقار مصطفی کی زیر صدارت اجلاس

مجلس تاجدار ختم نبوت کے امیر ذوالفقار مصطفی کی زیر صدارت اجلاس

لاہور(سٹاف رپورٹر)مجلس تاجدار ختم نبوت پاکستان کے امیر علامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی کی صدارت میں اہم اجلاس جامع مسجد کنزالایمان منعقد ہوا اجلاس میں 24مئی کوحزب الاحناف نزد داتادربار میں آل پاکستان ختم نبوت کانفرنس کے سلسلہ غوروفکر کیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس وقت کی ضرورت تھی کیونکہ قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں کو کنٹرول کرنے اور سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان کو بچانے کے لےے قادیانیوں کے عقائد قوم کو آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ختم نبوت کانفرنس کے موقع پر قادیانیوں کے خلاف کام کرنے کے لئے عاشقان رسول سے حلف لیا جائے گاکہ وہ ختم نبوت کے لےے زیادہ سے زیادہ کام کریں علامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی کارکنوں کو ہداےت کی کہ وہ لاہورسے یونین کونسل کی سطح سے لوگوں کو قافلوں کی صورت میں شرکت کو یقینی بنائیں اجلاس میں ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لےے 30کمیٹیاں تشکیل دی گئیںہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4