”پاسبان نیشنل کنونشن“ میں ملکی مفاد کی خاطر اہم فیصلے ٹھنڈے ہوا کا جھونکا ہیں، الطاف شکور

”پاسبان نیشنل کنونشن“ میں ملکی مفاد کی خاطر اہم فیصلے ٹھنڈے ہوا کا جھونکا ...

لاہور(پ ر) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ پاسبان اس ملک کے مظلوم عوام کے لئے امید کی نئی کرن بن کر میدان عمل میں آرہی ہے ملکی سیاست میں کرپشن، لوٹ ماراور عدعنوانی اتنی بڑھ گئی ہے کہ سیاست اور نظام فرسودہ ہوکر گالی بن چکا ہے پاسبان میدان سیاست سے کرپشن کو ختم کریں گے اور ملک بھر کی مخلص و بہادر لیڈر شپ کا لاہور میں پاسبان کے زیراہتمام ”نیشنل کنونشن“ میں جمع ہونا ملک کے مفاد کی خاطر اہم فیصلے کرنا ملک وقوم کے لئے ٹھنڈی ہو اکا جھونکا ہے وہ لاہور میں ”پاسبان نیشنل کنونشن“ منعقدہ مقامی ہوٹل کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر پاسبان پاکستان کے جنرل سیکرٹری عثمان معظم، آفتاب الدین قریشی، طارق جمیل، طارق ریحان، حافظ الیاس قریشی، عبدالحاکم ، ڈویژنل اور ضلعی صدور بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4