سنی تحریک کی اہل بیت کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلی

سنی تحریک کی اہل بیت کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹافرپورٹر) سنی تحریک کے زیرِ اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور اہلِ بیت کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلافریلی نکالی گئی جو کہ پریس کلب سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی چوک میں جا کر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے صوبائی صدر محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ترین ستون ہے لیکن اسلامی اقدارکے حوالے سے میڈیاکارویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے حکمران ذمہ داری کا مظاہرہ کرےں ، اور اےسی قانون سازی کرےں جس سے کوئی بھی ادارہ ےا شخص مقدس ہستیوں کی توہین کی جسارت نہ کر سکے ، تفریح کے نام پر اسلامی اقدارکے منافی پروگرام کسی صورت قبول نہیں کریں گے اسلامی اقدار کاجنازہ نکالنے کی مکروہ کوشش نہ کی جائے اب وقت آ گیاہے کہ ذرائع ابلاغ کیلئے ضابطہ اخلاق بنایا جائے اور تمام پروگراموں میں دینی اورقومی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے آزادی¿ صحافت ذمہ داری کے ساتھ مشروط ہے پیمرا ایک ایسا ضابطہ اخلاق وضع کرے جس سے تمام چینلز اخلاقیات کے دائرہ میں رہ کر اپنی نشریات عوام تک پہنچائیںپاکستان کے فیصلے واشنگٹن کی بجائے اسلام آباد میں ہونے چاہئیں حکمران عوام کے مسائل سے لاتعلق ہو چکے ہیںحکمران انتخابات میں کیے گئے وعدے پورے نہیں کر سکے ایک سال گزر جانے کے باوجود عوامی مسائل جوں کے توں ہیں اس موقع پر لاہور ڈویژ ن کے صدر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی¿ اظہار کے نام پر اینٹی پاکستان ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے۔ محب وطن قوم افواج پاکستان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔دفاعی اداروں پر الزام تراشیاں کر کے بھارت کو خوش کیا گیا۔ آئی ایس آئی پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہے۔ دشمن اس دفاعی لائن کو توڑنا چاہتا ہے۔ فوج کو متنازع بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔حضرت خالد بن ولید رضی اﷲ تعالیٰ عنہ¾ اورحضرت اویس قرنی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ¾ کے مزارات پر حملہ اسلام دشمنی ہے۔صحابہ کرام کے مزارات کو نشانہ بنائے جانے سے مسلمانوںکو دلی صدمہ پہنچا ہے۔ شام کی حکومت مقدس شخصیات کے مزارات کا تحفظ یقینی بنائے۔اگر شام میں اسی طرح صحابہ کرام کے مقدس مزارات اورمساجد کو نشانہ بنایا جاتا رہا تو فرقہ وارانہ آگ پورے عالم اسلام کواپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔شعائراسلام کی توہین کے خلاف پورے عالم اسلام کو آواز اٹھانی چاہیے۔ اس موقع پر لاہور سٹی کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر ، شیخ محمد نواز قادری مفتی محمڈ حسیب عطاری ، علامہ ریاض ہزاروی ، علامہ شفاقت علی ہمدنی، علامہ رمضان قادری مفتی محمد سیلم نقشبندی ، علامہ ربنواز جلالی،علامہ محمدسرفراز سیالوی ، مولانا فیاض رضا خان، مولانا شریف الدین قذافی، مولانا عبدالروف قادری بھی موجود تھے۔