گرین ٹاﺅن اورٹاﺅن شپ کے عوام سفری سہولیات کی عدم دستیابی پر پریشان

گرین ٹاﺅن اورٹاﺅن شپ کے عوام سفری سہولیات کی عدم دستیابی پر پریشان

لاہور(پ ر) جمعیت علماءاہلسنّت پاکستان کے قائد علامہ حسین احمد اعوان امیر اہلسنّت علامہ غلام شبیر فاروقی، عمر حسین اعوان اور محمد شفیق قمر سمیت 25سے زائد سماجی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور محتسب اعلیٰ پنجاب جاوید محمود سے مطالبہ کیا ہے کہ گرین ٹاﺅن اور ٹاﺅن شپ کے عوام سفر سہولت کی عدم دستیابی پر انتہائی پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ گرین ٹاﺅن 112نمبر بس اسٹاپ تا ریلوے اسٹیشن براستہ پھاٹک ، پنڈی اسٹاپ بس چلائی جائے اور 112کے اسٹاپ سے لاری اڈا تک 47نمبر ویگن کا روٹ بہر صورت بحال کیا جائے اور 33نمبر بس اسٹاپ کو گنڈیری چوک سے براستہ باگڑیاں چوک تا ریلوے اسٹیشن چلایا جائے علامہ حسین احمد اعوان اور دیگر نے اعلیٰ چوک سے کہا ہے کہ انکا یہ مطالبہ پورا کیا جائے بصورت دیگر اسمبلی ہال کے سامنے دھرنا دیا جائیگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4