خواتین کی فلاح کیلئے چارمیگا پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے،راشدہ یعقوب
لاہور(سپیشل رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہخواتین کی فلاح کے لئے چارمیگا پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے جن پر413.72ملین روپے لاگت آئے گی ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت خواتین کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہے اور اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں، مسلم لیگ( ن) نے ہمیشہ خواتین کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی ہے اوریہ ہی وجہ ہے کہ خواتین کی فلاح و بہود کے لئے مختلف منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے، اگلے ماہ پانچ بڑے پراجیکٹ کام شروع کردیں گے،مسلم لیگ (ن) خواتین کی فلاح و بہود پرخصوصی توجہ دے رہی ہے ،اس سے قبل کسی حکومت نے خواتین کی فلاح وبہودپرتوجہ نہیں دی،لاہور میں بیگر ہوم کاقیام عمل میں لایا گیا ہے ،
جون میں یہ بیگرہوم کام شروع کردے گا ،