حکومت اپنی ترجیحات پر غور کرتے ہوئے عوامی مسائل حل کرے،قاضی احمد

حکومت اپنی ترجیحات پر غور کرتے ہوئے عوامی مسائل حل کرے،قاضی احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی ترجیحات پر غور کرے اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلائے ملک میں دہشت گردی، بیروزگاری، لاقانونیت اور غربت میں اضافے پر حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس مسائل کے حل کے لئے کوئی روڈ میپ نہیں، ماضی کی طرح مسلم لیگ ن نے پھر اداروں میں تصادم برپا کر دیا ہے مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے عوام کو سخت ماےوس کر دیا ہے غرےب عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے مسلم لیگ( ن) نے انہےں رےلےف دےنے والا کوئی کام نہیں کیا آئے روز کسی نہ کسی چیز کی قلت ہو جاتی ہے انتخابات سے پہلے کئے ہوئے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں ہوا۔
۔۔
۔
۔
۔

۔
۔
 دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستانی عوام بہت پریشان ہے۔