صافو شفاف الیکشن کمیشن پوری قوم کی آواز ہے،بلال شیرازی
لاہور(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ق) کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ صاف و شفاف الیکشن کمیشن پوری قوم کی آواز ہے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تمام جمہوری قوتیں اکٹھی ہوگئی ہیںلاٹھی چارج اور تشدد سے ان کی آواز دبائی نہیں جاسکتی انتخابی نتائج کو ہائی جیک کرنے والوں کو دوبارہ گنتی اور انگوٹھوں کی تصدیق کا مطالبہ ماننا پڑے گاانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ دوسری سیاسی جماعتوں سے ملک کر انتخابی نتائج کو پنکچر سے بچانے کیلئے انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کر رہی ہے فافن کی رپورٹ کے بعد انتخابی اصلاحات اور صاف و شفاف الیکشن کمیشن کی تشکیل نو از حد ضروری ہوگئی ہیں سید بلال شیراز ی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے 139 حلقوں کا پولنگ ریکارڈ غائب ہونا اس بات کا بین ثبوت ہے کہ انتخابی نتائج تبدیل کئے گئے تھے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کے بیان سے کہ " ریٹرننگ افسروں پر مکمل اختیار نہیں تھا عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت ریٹرننگ افسروں کو پراسرا طور پر بااختیار بنادیا گیا،الیکشن کمیشن ان کے کام میں مداخلت نہیں کرسکتا،آخری لمحات میں پولنگ سٹیشنوں کی تبدیلی سے ووٹرز متاثر ہوئے،" سے بھی ثابت ہوگیا کہ الیکشن صاف و شفاف نہیں ہوئے کہیں نہ کہیں گڑ بڑ ضرور تھی فافن کی رپورٹ کے مطابق جن اہم حلقوں کے ریکارڈ غائب ہیں ان ہی حلقوں میں سے چار حلقوں کی دوبارہ گنتی اور ووٹروں کے انگوٹھوں کی تصدیق کا مطالبہ تحریک انصاف کر رہی ہے جسے حکومت تشدد سے دبا رہی ہے
انہوں نے الیکشن کمیشن کے باہر تحریک انصاف کے اجتماع جو دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر رہا تھا پر تشدد کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ لاٹھی اور تشدد سے انصاف کے حصول کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالی جاسکتی۔سچ آہستہ آہستہ سامنے آرہا ہے۔