چین نے پرتشددمظاہروں کے بعد اپنے 300باشندوں کو ویت نام سے نکال لیا

چین نے پرتشددمظاہروں کے بعد اپنے 300باشندوں کو ویت نام سے نکال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(این این آئی)چین کی حکومت نے جھڑپوں کے بعد ویتنام سے اپنے 3000 سے زائد باشندوں کو وہاں سے نکال لیا، چینی میڈیا کے مطابق ایسا ویتنام میں چین مخالف پر تشدد مظاہروں کے بعد کیا گیا ،چینی حکومت اپنے شہریوں کی مدد کے لیے چارٹرڈ ہوائی جہاز اور بحری جہازوں کا بندوبست کر رہی ہے،حال ہی میں ویتنام کے پانیوں میں چین کی جانب سے متنازعہ تیل کی تلاش کی کوشش کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی میں دو چینی باشندوں کو قتل جبکہ 100 سے زائد کو زخمی کر دیا گیا، ویتنام کی حکومت نے بھی لوگوں سے مظاہرے ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
،حکام کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جائے گا کیونکہ ان کی وجہ سے ملکی استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے،حالیہ دنوں میں جنوبی کوریا اور چین سمیت 15 غیر ملکی فیکٹریوں پر حملے کیے گئے۔

مزید :

عالمی منظر -