شہر بھر میں انسداد ڈینگی مہم کو مزید تیز کیاجائے،احمد جاوید قاضی

شہر بھر میں انسداد ڈینگی مہم کو مزید تیز کیاجائے،احمد جاوید قاضی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی کی زیر صدارت نا در ہال ڈی سی او آفس میں ضلعی انتظامیہ کی کا رکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز،ٹی ایم اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی ڈی سی او لاہور کو متعلقہ افسران نے شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی،پو لیو،پرائس کنٹرول اور تجاوزات مہمات کے با رے میں تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے افسران سے کہا کہ شہر میں جاری انسدادِ ڈینگی مہم کو مزید تیز کیا جائے اور لو گوں میں آگاہی پیدا کر نے کے لیے سیمینارز،واکس وغیرہ کا اہتمام کیا جائے پولیو مہم کے حوالے سے ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی حساس یونین کونسلز میں پو لیو مہم کو ہنگامی بنیادوں پر جا ری رکھا جائے اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے احسن طریقے سے پلائے جائیں تا کہ بچوں کو پولیو جیسی مہلک بیماری سے بچا یا جا سکے انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ وہ خود مارکیٹوں،بازاروں،منڈیوں کے دورے کریں اور گراں فروشی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا ئی جائے اُن کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں اور اس ضمن میں کسی کے ساتھ کو ئی رعایت نہ بر تی جائے ڈی سی اونے شہر میں جا ری تجاوزات مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراؤں پر تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے تا کہ ٹریفک کی روانگی میں کو ئی خلل پیدا نہ ہوڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ شہر میں جاری مہمات کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا سا تھ دیں۔دریں اثناء ڈی سی او نے شادمان اتوار بازار کادورہ کیااور سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو چیک کیا
ڈی سی او لاہور نے اجلاس میں مو ن سون کے حوالے سے جا ئزہ لیا انہوں نے تمام ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ وہ رمضان با زاروں پر کام شروع کریں۔انہوں نے وا سا کی مشینوں اور گاڑیوں سے پیٹرول کی چوری کی روک تھام کے لیے اے ڈی سی(جی)،اے سی (سٹی) اور ڈی ایم ڈی (واسا)کو ہدایت کی کہ وہ مزید پلاننگ کریں اور رپورٹ پیش کریں۔