اہل بیت کی شان میں گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا،رضا ایڈووکیٹ

اہل بیت کی شان میں گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا،رضا ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر) چیئرمین پاور گروپ آف لائیرز اور سینئر قانون دان محمد رضاایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جیوگروپ ماضی میں بھی کئی مرتبہ گستاخی کرچکا ہے اہل بیت کی شان میں گستاخی غلطی نہیں بلکہ سوچی سمجھی سازش ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا اہل بیت کی شان میں گستاخی کرنے پر جیوگروپ کی نشریات فوری طور پر بند ہونی چاہئے پاکستان نظریاتی اسلامی ریاست ہے جس کا آئین قرآن و سنت کے تابع ہے موجودہ حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ دالنے کےلئے نئے نئے شوشے چھوڑنے کی بجائے اقدامات کرے تو بہتر ہوگا ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں امن و امان کا قیام مشکل دکھائی دے رہا ہے، مسلم لیگ( ن )کے اقتدار کے ایک سال میں ہی عوام حکومتی پالیسیوں سے اکتا چکے ہیںپنجاب میں جرائم کی شرح بڑھنے سے لوگوں میں عدم تحفظ بڑھتا جا رہا ہے بالخصوص لاہور میں ہونے والی پے در پے ڈکیتیوں اور وارداتوں کی وجہ سے سڑکیں سنسان ہوتی جا رہی ہے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میںجیو گروپ کے خلاف نکالی گئی پرامن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔