لوڈشیڈنگ کا واحد کالاباغ ڈیم کی تعمیر ہے،ناصر رمضان گجر

لوڈشیڈنگ کا واحد کالاباغ ڈیم کی تعمیر ہے،ناصر رمضان گجر


لاہور(جنر ل رپورٹر) مسلم( ق) لاہو کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری مونس الٰہی کا یہ کہنا سو فیصد درست ہے کہ پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کا واحد حل کالاباغ ڈیم کی تعمیر ہے انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر جلد از جلد کرنے سے ملک میں خوشحالی اور ترقی آئے گی بھارت کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف پاکستان میں سازشیں کررہا ہے اور ہمارے ہی دریاؤں پر ناجائز ڈیم تعمیر کرتا جا رہا ہے اور ہمارے حکمران خاموش ہیں ناصر رمضان گجر نے مزید کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کے دور میں کسان خوشحال تھا جبکہ موجودہ حکمرانوں نے پنجاب کے کسانوں کو بے حال کر دیا ہے۔ حکومت عوام پر ظلم کرنے کی بجائے الیکشن میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1